صدر زرداری کے ویژن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری

March 19, 2024

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کیترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہصدر آصف علی زرداری کے ویژن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چاہتےہیں امیروں کوملنےوالی مراعات غریبوں کو ریلیف میں تبدیل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا آئینی حق ہے، کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، کسان ملک کو خوراک کی پیداوار میں خود کفیل کریں گے۔