آریان خان کے برانڈ کی ڈینم جیکٹس کی مہنگی ترین کلیکشن 24 گھنٹوں میں فروخت

March 19, 2024

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ کی نئی کلیکشن میں موجود 99 ہزار بھارتی روپے کی ڈینم جیکٹ صرف 24 گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئی۔

آریان خان نے حال ہی میں اپنے برانڈ D'YAVOL X کی دوسری کلیکشن لانچ کی ہے جوکہ بہت مہنگی ہے اور اتنے مہنگے کپڑے عموماََ جلدی فروخت نہیں ہوتے لیکن پھر بھی آریان خان کی کلیکشن میں 99 ہزار بھارتی روپے کی ساری ڈینم جیکٹس صرف 24 گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔

آریان خان کے برانڈ نے ڈینم جیکٹس کو جتنے مہنگے داموں پر لانچ کیا ہے مارکیٹ میں کسی بھی ڈینم جیکٹ کی قیمت عموماََ اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔

گزشتہ ہفتے شاہ رخ خان نے بیٹی سہانا خان کے ساتھ آریان خان کے برانڈ کی اس نئی کلیکشن کی تشہیر کی تھی۔

اس اشتہار میں شاہ رخ خان اور سہانا خان کوآریان خان کی کلیکشن میں موجود یہ مہنگی ترین ڈینم جیکٹس پہنے بھی دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آریان خان کے برانڈ کی پہلی کلیکشن بھی بہت مہنگی تھی اور اس کلیکشن میں موجود 2 لاکھ بھارتی روپے کی قیمت پر دستیاب تمام جیکٹس بھی بہت جلد فروخت ہوگئی تھیں۔

آریان خان کے برانڈ کی پہلی کلیکشن کی تشہیر بھی خود شاہ رخ خان نے کی تھی۔