اسلام آباد سے منشیات دوحہ اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

March 23, 2024

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے دوحہ جانے کے لیے آنے والے مسافر کے سامان سے 2.152 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق مسافر اسماعیل خان نے ہیروئن ٹرالی بیگ کے پیندے اور آہنی فریم میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔