خاموش قاتل قرار دی گئی بیماری کا آج عالمی دن

March 24, 2024

—فائل فوٹو

ہر سال 24 مارچ کو تپِ دق کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ خاموش قاتل قرار دی گئی، اس بیماری سے بچاؤ سے متعلق آگہی عام کی جا سکے۔

طبی ماہرین کے مطابق ٹیوبر کلوسس کے بڑھتے کیسز میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے جہاں ہر سال تقریباً 15 لاکھ کیسز رپورٹ کیے جاتے ہیں اور ان میں سے 15 ہزار کیسز ملٹی ڈرگ ریزسٹینٹ کی اقسام کے بتائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کٸی دہائیوں کی پیش رفت کے باوجود پاکستان کو اب تک ٹی بی فری نہیں کیا جاسکا ہے۔

پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والا یہ بیکٹیریا جسم کے دیگر حصوں دماغ، گردے اور ریڑھ کی ہڈی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

پاکستان میں ٹی بی سے بچاؤ کی ویکسینیشن زیادہ مثبت ثابت نہیں ہوئی ہے۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹی بی صحتِ عامہ کے لیے ایک عالمی خطرہ بنی ہوئی ہے،اس سے بچاؤ کے لیے احتیاط اور علاج تک رسائی کو بہتر بنایا جانا ضروری ہے۔