پاکستان جرمنی کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر اعظم

March 25, 2024

فائل فوٹو۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے پیر کواسلام آباد میں ملاقات کی۔

سرکاریاعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے اس موقع پر اپنے دوبارہ انتخاب پر جرمن چانسلر اولاف شولز کے تہنیتی پیغام پر اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کو یورپ میں اپنا ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

سرکاری اعلامیہکے مطابق انھوں نے جرمنی کا تجارتی وفد پاکستان بھیجنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وفد کے دورے کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے ہر طرح سے سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

سرکاریکے مطابق جرمن سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔