ہزار گنجی بائی پاس پر ڈمپرنے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ایک خاتون جاں بحق ہو گئی

March 26, 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہزار گنجی بائی پاس پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق کلی خلی کے رہائشی مولا گل کی بیوی اپنے بہنوئی کے ہمراہ گزشتہ روز موٹرسائیکل پر موٹرسائیکل پر ہزار گنجی جا رہی تھی وہ جب ہزار گنجی بائی پاس پر پہنچے ایک تیز رفتار ڈمپر نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا بہنوئی معجزانہ طور پر محفوظ رہا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا ۔