بجلی چوروں کیخلاف کیسکو کی کارروائیاں جاری

March 26, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیسکوترجمان کے مطابق کوئٹہ ، پشین ، لورلائی ، سبی ، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 4056 تحریری درخواستیں ارسال کردی گئیں ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف اب تک 587 ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں خصوصی مہم کے دوران بجلی چوروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ9لاکھ99ہزاربجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے ان یونٹس کی قیمت تقریباً56کروڑ23 لاکھ43ہزارروپے بنتی ہے جن میں سے کیسکونے51کروڑ97 لاکھ26ہزارروپے وصول کرلیے ہیں ۔