کوئٹہ کے مختلف علاقوںمیں آج گیس کی فراہمی معطل رہے گی

March 26, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کی ضروری مرمت کے سلسلے میںآج 26 مارچ کو صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سریاب ، غوث آباد ، مشرقی بائی پاس ، سیٹلائٹ ٹاوٴن ، پشتون آباد ، ہزار گنجی ، خیزی ، ہزارہ ٹاؤن ، بروری روڈ ، کرانی روڈ ، جناح ٹاؤن ، شہباز ٹاؤن ، کلی اسماعیل ، جیل روڈ ہدہ ، ایئرپورٹ روڈ ، نواں کلی ، بلیلی ، کچلاک ، زیارت ، پشین اور ملحقہ علاقوں میں گیس بند رہے گی ۔