تعلیمی بورڈز کی خراب صورتحال کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر تعلیم کے سپرد کر دی جائے، حیدرعلی

March 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی اور مرکزی رہنماؤں دوست محمد دانش، مرتضی شاہ، ڈاکٹر نجیب میمن، توصیف شاہ، محمد سلیم، شہاب اقبال، محمد ساجد، اعجاز کاشف، اشفاق حسین، شکیل سومرو، یونس قائم خانی منیر عباسی، مرزا،اشفاق بیگ اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں تعلیمی بورڈز کی انتہائی خراب صورتحال کے پیش نظر اس کی وزارت کی ذمہ داری فوری طور پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے سپرد کر دی جائے تاکہ ایک کل وقتی، انتظامی امور، میرٹ اور فیصلہ سازی میں انتہائی مضبوط اور فعال شخص سندھ کے تعلیمی بورڈز کی نچلی سطح پر پہنجی ہوئی خراب کارکردگی کا کوئی حل نکال سکے۔