وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس آج طلب کرلیا

March 27, 2024

فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی سے متعلق امور پر غور ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری حکام اور آئی جیز شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ملک میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔