وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی اساتذہ کے احتجاج کا نوٹس لےلیا ،کمیٹی تشکیل

March 27, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ارکان بلوچستان اسمبلی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں جو نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں ان کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے یونیورسٹی اساتذہ اور دیگر ملازمین کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ارکان اسمبلی پرمشتمل کمیٹی بنائی تاکہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکے ۔ یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی 4 رکنی کمیٹی کے ممبران حاجی علی مدد جتک ، عبیداللہ گورگیج اور میر لیاقت لہڑی نے یونیورسٹی آف بلوچستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماوں پروفیسر کلیم اللہ بڑیچ اور دیگر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یونیورسٹی اساتذہ کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو یونیورسٹی آف بلوچستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم اور ان کے حل کےلیے تجاویز پیش کرئے گی ۔