پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے، ضیاء عباس

March 27, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے اس میں اتحاد کو اہمیت دی جانی چاہئے، بھارت اور افغانستان مسلسل پاکستان میں صورت حال کو خراب کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ، بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی نئی سازشوں میں مصروف ہے، ایٹمی آبدوز کو متحرک کرنے کا مقصد کراچی کے حالات کو خراب کرنا ہے،بلوچستان میں بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کی سر پرستی جاری ہے اور کئی لوگ اس حوالے سے بے نقاب ہوچکے ہیں۔