وفاقی اردو یونیورسٹی میں روسی زبان سکھانے کے مرکز کا افتتاح

March 27, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی میں روسی زبان سکھانے کے مرکز کا منگل کے روز افتتاح کردیا گیا ہے، افتتاحی تقریب کا آغاز پاکستان اور روس کے قومی ترانوں سے ہوا۔ تقریب میں شیخ الجامعہ پروفیسر ضابطہ خان شنواری قونصل جنرل رشین فیڈریشن آندرے وکٹوروچ فیدروف، کیماڑی سے رکن صوبائ اسمبلی آصف خان، آئ آر کے چیرمین پروفیسر اضغر دستی، فیصل ایدھی، نائب قونصل جنرل رسلان ایم پروخروف، فیصل جاوید اور دیگر نے شرکت کی یہ مرکز ستر لاکھ روپے لاگت سے شعبہ بین الاقوامی تعلقات وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت روسی مرکز برائے سائنس وثقافت (ایوانِ دوستی) روسی حکومت کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔