سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کا حتمی فیصلہ آج، خالد مقبول کو اختیار دے دیا گیا

March 27, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی ایڈ ہاک کمیٹی نے منگل کی شب اپنے اجلاس میں سینیٹ کے لئے امیدوران کے ناموں کو حتمی شکل دینے میں ناکام رہی.

پارٹی رہنمائوں کے شدید اعتراضات کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کے حوالے سے صورت حال ففٹی ففٹی دکھائی دے رہی ہے، اجلاس میں مختلف رہنمائوں کی جانب سے دی گئی تجاویز کے بعد حتمی فیصلے کا اختیار پارٹی کے سر براہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو دے دیا گیا ہے

فیصل ووڈا کی حمایت نہ کرنے کی شکل میں قویامکان ہے کہ نجیب ہارون ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے جبکہ ایک سیٹ کے لئے عامر چشتی، روف صدیقی، محمد ابو بکر،اور شہباز ظہیر میں سے ایک کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا جن کی حمایت کے لئے پی پی سے رابطہ کیا جائے گا۔