ایکسپورٹرز کیلئے وارفیج چارجز میں 50 فیصد کمی ہوگی، وفاقی وزیر قیصر شیخ

March 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ قیصراحمد شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایکسپورٹرز کیلئے وارفیج چارجز میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے ، ڈیپ سی فشنگ پالیسی کو جدید خطوط پر استوار ، پورٹ کی زمینوں پر قبضہ ختم کرائیں گے،ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرم شیخ اور سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی دعوت پر تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پورٹقاسم اور کراچی پورٹ برآمد کنندگان کیلئے وارفیج چارجزمیں 50فیصد کمی کریں گے،قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ کے جی ٹی ایل کا اس وقت کوئی ریگولیٹر نہیں لیکن ہونا چاہیے، کسی کو من مانے طریقے سے چارجز اس قدر بڑھانے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، شپنگ کمپنیز اور پورٹ ٹرمینلز کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے پورٹ قاسم نے 4 سال میں 150 ارب کا منافع کمایا ہے، ہم نے جلد بندر گاہوں کی ترقی کیلئے بہت اہم فیصلے کرنے ہیں،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ آجکل ماہی گیر کھلے سمندرمیں بلااجازت شکارکرتے ہیں، ڈیپ سی فشنگ پالیسی کے حوالے سے کام ہورہا ہے اورہماری کوشش ہوگی کہ ہم کسی نہ کسی پالیسی کوحتمی شکل دیں۔