بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 13 امیدوار میدان میں رہ گئے

March 27, 2024

بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے انتخاب کےلیے 33 میں سے 20 امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے کر دستبردار ہوگئے ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشستوں سے 8 امیدوار، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں سے 7 امیدوار اور خواتین کی نشستوں سے 5 امیدوار دستبردار ہوئے ہیں۔

یوں سینیٹ کی 11 نشستوں کےلیے 13 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں، خواتین کی دو نشستوں پر 2 امیدوار رہ گئی ہیں، جن کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان سے ایوان بالا کی خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پی پی کی حسنہ بی بی فی الحال دوڑ میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی لسٹ کل جاری کریں گے۔

حکام کے مطابق سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 8 امیدوار مسلم لیگ ن کے سید ال ناصر اور آغا شاہزیب درانی، پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج اور اعجاز احمد، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان، جے یو آئی ف کے احمد خان اور آزاد امیدوار انوار الحق کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہے۔

ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کےلیے 3 امیدوار پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل، جے یو آئی ف کے مولانا عبد الواسع اور مسلم لیگ ن کےمصلح الدین مینگل میں مقابلہ ہوگا۔