سیاسی قد سے محروم بے اختیار نمائندےمسلط ہیں‘ جے ڈبلیو پی

March 28, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان میر شمس کرد نے کہاہے کہ تاریخی جعلی سازی کے ذریعے اقتدارمیں آنے والےسیاسی قد سے محروم مسلط نمائندے بے اختیار ہیں ان کے پاس کوئی ناراض بلوچوں سے بات چیت کرنے کاکوئی اختیار ہے نہ ہی وہ اس کی حیثیت رکھتے ہیں ایسی باتوں کامقصد صرف اور صرف اپنی حیثیت بڑھنا ہے کیونکہ ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں دوہائیوں سے حقیقی نمائندوں کی بجائے من پسند مستردشدہ عناصر کو مسلط کیاجارہاہے اس لیے آج بھی حالات بہتری کی بجائے بدسے بدترہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن میں جعلی سازی پوری طرح بے نقاب ہوچکی ہے۔