چیف جسٹس ججز کے خط کا سوموٹو نوٹس لیں‘ بلوچستان بار کونسل

March 28, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط میں اداروں کی جانب سے عدالتوں کے معاملات میں مبینہ مداخلت پر تحفظات اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہےکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اداروں کی جانب سے عدالتی امور میں مداخلت کا سوموٹو نوٹس لیں۔ بیان میں کہاگیاکہ اس سے قبل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی نے اداروں کی جانب سے مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا تھا اس وقت کے سپریم جوڈیشل کونسل نے تحقیقات کی بجائے معزز جج کو نوکری سے برخاست کیااور سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو مسترد کرکے معزز جج کو بحال کیا۔بیان میں کہاگیاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کا حالیہ خط اور اداروں کی جانب سے عدالتی امور میں مداخلت قابل مذمت ہے۔