سیاسی عدم استحکام پھیلانے والے سب سے بڑے دشمن، احسن اقبال

March 28, 2024

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلا نے والے پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں ، پاکستان معاشی ابتری کے بد ترین دور سے گزر رہا ہےجس میں تمام وسائل قرضہ اتارنے پر خرچ ہو رہے ہیں ،مستقبل قریب ہمار ا تمام کام مکمل طور پر آٹو میشن پر چلا جائے گا اسلیے حکومت کی اولین ترجیح ہےکہ حکومت اپنے تمام امور کو خود کار نظام پر لے جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی پی اے ایس کے شرکاء کے اعزاز میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آئی پی اے ایس کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر قیصر ظاہر نے بھی خطاب کیا،بعدازاں وفاقی وزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے داسو پروجیکٹ پر کام کرنیوالے چینی باشندوں کی ہلاکت کے انتہائی قابل مذمت واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔