12 گاڑیوں پر مشتمل چینی قافلہ فول پروف سکیورٹی میں تھا ‘ پولیس

March 28, 2024

پشاور(آئی ا ین پی ) بشام میں ہونے والے خودکش حملے کے حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ 12 گاڑیوں پر مشتمل چینی قافلہ فول پروف سکیورٹی میں تھا۔پولیس کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیا کہ راستے میں ایک خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کانوائے میں شامل کوسٹر سے ٹکرا دی۔ دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور گہری کھائی میں جاگری۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مکمل تباہ اور خودکش بمبار کے جسم کے ٹکڑے ہوگئے ۔ دھماکے سے کانوائے میں موجود دوسری گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ کانوے میں موجود دیگر چائنیز اور سکیورٹی اہل کار بال بال بچ گئے۔