عامر چشتی ایم کیو ایم کے امیدوار، فیصل واوڈا پر تحفظات برقرار

March 28, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ کے لئے فیصل واوڈا کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ایک اور نشست کے لئے عامر چشتی نے کاغذات جمع کرادئیے ہیں، 8 فروری کے عام انتخابات میں ان کے چھوٹے بھائی فرحان چشتی کراچی سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں، بدھ کومتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عبدالرؤف صدیقی، نجیب ہارون، نگہت شکیل اور یاسمین دادا بائی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی حمایت کے حوالے سے ایم کیو ایم میں اب بھی سخت تحفظات ہیں، بعض صوبائی اسمبلی کے ارکان بھی اس فیصلے پر خوش نہیں ہیں۔