ارشد خورشید کاروباری برادری کے کوآرڈینر مقرر

March 28, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی ٹیکس محتسب نے کاروباری برادری کے کسٹمز سے متعلق معاملات کیلئے کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خورشید کا اپنا کوآرڈینٹرمقرر کر دیا ہے،وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق ارشد خورشید کسٹمز سے متعلق مسائل کیلئے چیمبرز، ٹریڈ ایسوسی ایشن اور مارکیٹ ایسوسی ایشن سے لائژن کا کردار ادا کرینگے ،کوآرڈینٹر کی حیثیت سے ارشد خورشید کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کے مسائل سے بھی ایف ٹی او کو آگاہ کرینگے۔