انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں استحکام

March 28, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں استحکام، اوپن مارکیٹ میں 7 پیسے تک کی کمی،یورو کی قیمت 43 پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت 58پیسے تک گھٹ گئی، بدھ کو روپے کےمقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 278.00 روپے اور قیمت فروخت 278.15 روپے پر برقرار رہی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278.06پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 7 پیسے کی کمی سے 280.67روپے سے کم ہو کر 280.60روپے ہو گئی ہے، یورو کی قیمت خرید 43 پیسے کی کمی سے 299.70روپے سے کم ہو کر299.27روپے اور قیمت فروخت 41پیسے کی کمی سے302.61روپے سے کم ہو کر 302.20روپے ہو گئی۔بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 48پیسے کی کمی سے 349.58روپے سے کم ہو کر 349.10 روپے اور قیمت فروخت 58پیسے کی کمی سے352.90 روپے سے کم ہو کر 352.32روپے ہو گئی۔