بھارتی مرکزی بینک کا روپیہ کی نئی نچلی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈالر فروخت کرنے کا امکان

March 28, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)چاربھارتی تاجروں نے بتایاہے کہ مقامی درآمد کنندگان اور تیل کی کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کی مضبوط مانگ کی وجہ سے گزشتہ روزبھارتی کرنسی کی نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد بھارتی مرکزی بینک نے ممکنہ طور پر روپے میں مزید گراوٹ کو روکنے کے لیے امریکی ڈالر فروخت کیے ہیں۔سیشن کے اختتامی لمحات میں روپیہ 83.45 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر گر گیا۔