سعودی حسینہ تاریخ میں پہلی بار مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی

March 28, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی حسینہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی .

27سالہ سعودی ماڈل رومی القحطانی نے انسٹاگرام پر عالمی مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مس یونیورس کے مقابلے میں سعودی عرب کی طرف سے تاریخ میں یہ پہلی شرکت ہوگی ۔