سکیورلاجسٹک گروپ کی بک بلڈنگ 27 اور 28 مارچ کو ہوگی

March 28, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سکیورلاجسٹک گروپ لمیٹڈ کی بک بلڈنگ کا انعقاد 27اور 28مارچ کو ہو گا‘بک بلڈنگ کا آغاز 12روپے فی حصص کی فلور پرائس سے کیا جائے گاجس میں بڑے انفرادی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو 100فیصد (50ملین شیئرز) آفر کیے جائیں گے۔ بک بلڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی بنیاد پرحصص کی اسٹرائک پرائس40فیصد اضافے کے ساتھ 16.80روپے فی حصص تک جاسکتی ہے جس سے کمپنی کو840ملین جمع کرنے میں مدد ملے گی۔ بک بلڈنگ کے عمل کے بعد کامیاب بولی دہندگان کو حصص کا 75فیصدالاٹ کیا جائیگا۔باقی25فیصدکوریٹیل سرمایہ کاروں کیلئے اسٹرائک پرائس پر پیش کیا جائے گا۔