وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

March 28, 2024

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام کو وزیراعظم آفس طلب کرلیا جس میں حکام کو ایکشن پلان ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق خط لکھا گیا تھا۔ اسکے علاوہ گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیاء کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔