اسرائیل کا رمضان کے فوری بعد رفح میں حملوں کا منصوبہ

March 28, 2024

اسرائیل نے رمضان کے فوری بعد رفح میں 6 ہفتوں تک حملوں کا منصوبہ بنا لیا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق حملوں کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا۔

دوسری جانب غزہ میں اب بھی اسرائیل کے حملے جاری ہیں جن میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قرارداد بھی مسترد کر دی اور کہا کہ حماس کو سمجھ جانا چاہیے کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ کام نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں امریکی فیصلہ بہت زیادہ برا اقدام تھا، اسرائیلی وفد کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ حماس کے لیے پیغام تھا کہ کوئی بھی عالمی دباؤ کام نہیں آئے گا۔