ایشیا کے کونسے شہر میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد رہتے ہیں؟

March 28, 2024

ـــ فائل فوٹو

رواں سال دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

ہورون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی فہرست کے مطابق، بھارت کے شہر ممبئی نے چین کے دارالحکومت بیجنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب ایشیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد ممبئی میں ہیں۔

ارب پتی افراد کی سب سے زیادہ تعداد والے شہروں کی اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر امریکا کا شہر نیویارک ہے جہاں 119ارب پتی افراد موجود ہیں دوسرے نمبر پر لندن ہے جہاں ارب پتی افراد کی تعداد97 ہے۔

اس فہرست میں چین کے دارالحکومت بیجنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کا شہر ممبئی تیسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں پر اب 92 ارب پتی افراد رہتے ہیں جبکہ بیجنگ میں ارب پتی افراد کی تعداد 91 ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کا شہر ممبئی براعظم ایشیا میںارب پتی افراد کی سب سے زیادہ تعداد والے شہروں کی فہرست میں سرِ فہرست ہے۔

واضح رہے کہ 155 ارب پتی افراد کے خسارے میں جانے کے باوجود رواں سال بھی دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد رکھنے والے ممالک کی فہرست میں چین ہی سرِ فہرست ہے،رواں سال چین میں ارب پتی افراد کی تعداد 814 ہے۔

فہرست میں 800 ارب پتی افراد کے ساتھ امریکا کا دوسرا جبکہ271 ارب پتی افراد کے ساتھ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔