بھارتی پنجاب کے 50 سالہ وزیر اعلیٰ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

March 28, 2024

فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بھارتی معروف پنجابی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد اب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما بھگونت سنگھ مان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ بھگونت سنگھ مان اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر گرپریت کور نے آج اپنے ہاں بیٹی کو خوش آمدید کہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھگونت سنگھ مان کی اہلیہ اور اُن کی نومولود بیٹی دونوں صحت مند ہیں اور موہالی کے اسپتال میں داخل ہیں۔

بھارتی وزیرِ اعلیٰ نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس خوشخبری کو صارفین کے ساتھ شیئر کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ ’خدا نے بیٹی کا تحفہ دیا ہے، ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔‘


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقبھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان اور ڈاکٹر گرپریت کور نے جولائی 2022ء میں چندی گڑھ میں شادی کی تھی۔

بھگونت سنگھ مان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے چار ماہ بعد شادی کی تھی۔

اے پی پی پارٹی کے رہنما نے 2015ء میں اپنی پہلی بیوی اندرپریت کور کو طلاق دے دی تھی۔

اندرپریت کور سے اِن کے دو بچے، 23 سالہ بیٹی سیرت کور مان اور 19 سالہ بیٹا دلشان سنگھ مان ہے۔