امریکا میں گاڑی کو ہولناک حادثہ، 3 بھارتی خواتین ہلاک

April 27, 2024

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

امریکا میں خطرناک کار حادثے میں 3 بھارتی خواتین ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والی خواتین کا تعلق ریاست گجرات سے تھا، حادثہ امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ہائی وے پر پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والا ایک شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی بے قابو ہو کر ہوا میں کم از کم 20 فٹ اچھلی اور تمام لینز کو پھلانگتی ہوئی پُل کے دوسری طرف موجود درخت سے ٹکرائی۔

امریکی ٹریفک حکام کے مطابق گاڑی مقررہ رفتار سے تیز چلائی جارہی تھی، اس حادثے میں کوئی دوسری گاڑی ملوث نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی درخت میں پھنس گئی تھی اور کئی ٹکڑوں میں بکھر گئی تھی۔

موقع پر موجود گاڑی کے ٹکڑوں اور بکھرے ہوئے پرزوں سے اس کی رفتار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔