ججز کے خط کے معاملے پر پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

March 28, 2024

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پرپاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں 6 ججز کے خط کے معاملے پر غور ہو گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے عدلیہ میں ایگزیکٹیو اور خفیہ اداروں کی مداخلت کا معاملہ اُٹھایا تھا۔

ان ججز نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے کہ کہیں کیسز کی سماعت کے لیے مارکنگ اور بینچز کی تشکیل میں اب بھی مداخلت تو نہیں ہو رہی؟