پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا قرض کی ری پروفائلنگ کیلئے ٹرم شیٹ طے

March 28, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی، پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا قرض کی ری پروفائلنگ کےلیے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے کر لی گئی ہے۔

اس کے بعد کمرشل بینکوں کیجانب سے رواں ہفتے این او سی جاری ہو گا اور پی آئی اے کے گروی رکھے گئے اثاثے واپس منتقل ہو جائیں گے۔

ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو قرض 10 برسوں میں تقریباً 12 فیصد کی شرح سے منافع ملے گا۔

ابتدائی ڈھانچہ کے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد تک شئیرز فروخت کیے جائیں گے جبکہ ایئرلائنز کے تقریباً 49 فیصد شئیرز حکومت کی ملکیت میں ہی رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے موصول رقم پی آئی اے کی بحالی کےلیے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔ پی آئی اے خریدنے والی پارٹی کو 51 فیصد پی آئی اے میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے منافع بخش ادارہ بننے پر ملنے والے ڈیویڈنڈ سے بینکوں کو قرض واپس کیا جائے گا۔

ٹرم شیٹ کے مطابق بینکوں کو سکوک، اسلامک اور کنونشنل بانڈز جاری کیے جا سکتے۔