گورنر سندھ کی کچے کے ڈاکوؤں کو آئی ٹی پروگرام میں شمولیت کی پیشکش

March 28, 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں کو خود اور بچوں کو بھی آئی ٹی پروگرام میں شمولیت کی پیش کش کردی۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد کے 50 ہزار طالب علم انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کورس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوان خود کفیل اور لاکھوں روپے کمانے کے اہل ہوں گے، جگہ کا تعین 10 دنوں میں کیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے بتایاکہ پروگرام کیلئے سندھ حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا جائے گا، سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ پروگرام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔

کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں اور بچوں کو بھی آئی ٹی پروگرام میں شمولیت کی پیش کش کردی۔