بڑھتے جرائم کے باعث عوام خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، جمعیت نظریاتی

March 29, 2024

اکوئٹہ(پ ر)تحفظ مساجد کمیٹی چیئرمین ومہتمم جامعہ مفتاح العلوم مولانا عبدالباقی نے تحفظ مساجد کمیٹی ممبران کو افطار پارٹی دی گئی جس میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر قاری مہراللہ سنی کونسل کے صوبائی امیر مولانا رمضان مینگل مولانا عبدالرحیم ساجد مولانا قاری عبدالحفیظ مولاناعطاءالرحمان رحیمی مولانامفتی ممتازاحمد مولانا مقبول الرحمان ہاشمی مولاناشمس الدین شمسی مولانا شاہد الرحمان ، ودیگر شیوخ اور علماء نے شرکت کی اس موقع پر صوبے کی موجودہ بدامنی اور اضطرابی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لیا جائے اغواکاری، ٹارگٹ کلنگ اور ڈاکیتی کی واقعات سے عوام اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے دوچار ہے جرائم بڑھنے کی وجہ سے عوام اپنے آپ کو مکمل طور پر غیر محفوظ سمجھتے ہیں ڈکیتی، اغواء کاری اور بھتہ سب سے بڑی منافع بخش کاروبار بن چکا ہے مال نہ دینے کی پاداش میں تاجروں کو جان سے ہاتھ دھونے پڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ اغواء برائے تاوان اور ان افراد کے قتل اور وحشت ناک واقعات سے صوبے کے پر امن حالات کو خراب کرکے عوام پر خوف وہراس اور وحشت مسلط کرکے انہیں پرامن زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ روزگار ، ترقی ، خوشحالی سے محروم کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں مختلف مقامات پر منشیات اورشیشہ پوائنٹس منشیات کی وجہ سے معاشرے میں کئی قسم کے جرائم جنم لیے رہی ہیں شہر میں منشیات سرعام فروخت ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے عوام کے جان ومال کی تحفظ حکومت کی اولین زمہ داری بنتی ہے امن وامان کے قیام کیلیے حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے عوام بھی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرے۔