سینیٹرز کا بلامقابلہ انتخاب بلوچستان میں نئے سیاسی باب کا اضافہ ہے ،ن لیگ

March 29, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی پر میاں محمد نواز شریف کی مخلصانہ سوچ اور شیخ جعفر خان مندوخیل کی مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد سینیٹ الیکشن میں دیگر جماعتوں کے ساتھ مسلم لیگی امیدواروں کا بلامقابلہ منتخب ہونا بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہے۔ سیاسی فیصلوں میں تنظیم اور پارٹی کارکنوں کو اہمیت دینا میاں محمد نواز نوازشریف، میاں محمد شہباز شریف اورشیخ جعفر خان مندوخیل کی مخلصانہ سوچ و سیاسی قیادت کی بے نظیر مثال ہے۔ مثبت مخلصانہ سیاسی فیصلوں سے نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں مزید فعال و مضبوط ہوگی بلکہ سیاسی کارکنوں کے حوصلے اور عزم میں بھی مثبت تبدیلی آئے گی۔