مسیحی ملازمین کو ایسٹر کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ،پشتونخوانیپ

March 29, 2024

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں مسیحی برادری کے تہوار (ایسٹر) کے موقع پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کیاگیا ہے اور صوبائی حکومت اور بینکوں کے حکام پر زور دیاگیا ہے کہ وہ مسیحی برادری کے ملازمین کو فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں کیونکہ مسیحی برادری کے عوام اور بچے بھی اپنے تہوارپر خوشیاں مناسکیں۔ بیان میں صوبائی حکومت پر زور دیا گیا کہ محکمہ خزانہ اور بینکوں کی طرف سے مسیحی برادری کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی جو قابل افسوس اور قابل گرفت ہے لہذا صوبائی حکومت ان ادائیگیوں کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔