سرفراز احمد کا پہلا پیار کون؟ ”ہنسنا منع ہے“ آج دیکھیں

March 29, 2024

کراچی (جنگ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد جمعہ کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے۔ سرفراز احمد کا پہلا پیار کون تھا، وہ جب کرکٹ ٹیم کے کپتان بنے تو اُنہیں کیا مشکلات پیش آئیں، وہ کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں اور مستقبل میں اُن کے کیا اہداف ہیں؟۔ اِن تمام سوالوں کے جواباُنہوں نے اس شو میں دیئے۔ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سے مزیدار گیمز بھی کھیلے گئے اور حاضرین نے بھی اپنے پسندیدہ کرکٹر سے دلچسپ سوال پوچھے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ رات 11 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔