پاکستان کیخلاف امریکی ہتھیاروں کا استعمال ہماری سالمیت کیلئے چیلنج، ضیاء عباس

March 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاءعباس نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف امریکی ہتھیاروں کا استعمال ہماری سالمیت کے لئے چیلنج ہے، ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں امریکی اسلحہ کا استعمال تشویش کا باعث ہے،پاکستان کو اس حوالے سے امریکی حکام سے احتجاج کرنا چاہئے، امریکا اور اس کے اتحادی ممالک بھارت اور افغانستان کی سر پرستی کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ جس ملک نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں جس قدر مالی اور جانی نقصان اٹھایا ،پاکستان کی مدد کے بغیر کوئی بھی ملک یہ جنگ نہیں جیت سکتا تھا، اب پاکستان کے خلاف امریکی ہتھیاروں کا استعمال ہماری سالمیت کے لئے چیلنج ہے۔