جہانزیب ملک کے قتل میں مبینہ ملوث مقتول کی اہلیہ اور ساتھی گرفتار

March 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساحل پولیس نے جہانزیب ملک کے قتل میں مبینہ طورپر ملوث مقتول کی اہلیہ اور ساتھی کو گرفتار کرلیا،تفصیلا ت کے مطابق 4 مارچ 2024کو تھانہ ساحل کی حدود ایمار ٹاور میں جہانزیب ملک عرف زیبی ولد غلام رسول کی نعش ملی تھی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا،واقعہ کے بعد سے مقتول کی بیوی غائب تھی،مقتول کی بیوی شیریں اور اسکے ساتھی اسامہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے جو زیر تفتیش ہیں،پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے قتل کی واردات خود انجام دی یا کسی اور سے کروائی پوچھ گچھ کررہے ہیں۔