ہفتہ/ اتوار شام 4 بجے تک مجاز برانچیں ٹیکس وصول کرینگی‘ اسٹیٹ بینک

March 29, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں اور اسٹیٹ بینک کی برانچوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ٹیکس وصولی کرنے والی مجاز برانچوں کو 30اور 31مارچ 2024ء کو اس وقت تک کھلا رکھیں جب تک مجاز اتھارٹی کی جانب سے حکومتی ٹرانزکشنوں کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کیلئے ضروری ہو۔ مجاز اتھارٹی سے مراد NIFTہو گا۔ نفٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی کے تمسکات (انسٹرومنٹس) کی اسی دن کلیئرنگ/سیٹلمنٹ یقینی بنانے کیلئے 30مارچ بروز ہفتہ اور 31مارچ 2024ء بروز اتوار سہ پہر 4بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے۔