سونا فی تولہ 1500؍ روپے مہنگا

March 29, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں1500روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر فی اونس کے اضافےسے 2200ڈالر سے بڑھ کر 2214ڈالر فی اونس ہو گئی ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1500روپے فی تولہ کے اضافے سے 2لاکھ 31ہزار روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1285روپے کے اضافے سے ایک لاکھ98ہزار45روپے ہو گئی۔