عطا تارڑ کی این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

March 29, 2024

لاہور(جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور کے حلقہ این اے 127سے لیگی رہنما عطا تارڑ اور پی پی 145سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔