اسرائیلی پارلیمانی کمیٹی کی 14 سال سے کم عمر کو سزا دینے کیلئے مسودہ قانون کی منظوری

March 29, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی پارلیمان کے ایک پریس بیان کے مطابق،اسرائیلی پارلیمنٹ کی آئین، قانون اور انصاف کمیٹی نے یوتھ لاء 2023 میں مجوزہ تبدیلیوں کے ابتدائی مرحلےکی منظوری دے دی، جسے ایم کیز کے ایک گروپ کی مدد سے ایم کے یتزاک کریوزرنے پیش کیا۔کمیٹی نے 2016-2020 میں نافذ العمل الفاظ کے حکم میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری دی، جس کے مطابق قتل، قتل عام اور اقدام قتل کے جرائم میں عدالت کو سزا کے دن 14 سال سے کم عمر کے نابالغ کو ابتدائی طور پر زیر نگرانی ہاسٹلری میں رکھنے کا حکم دینے کی اجازت ہوگی اورکہ ان کی سزا کم از کم 14 سال گزارنے کے بعد بھی جیل میں جاری رہے گی۔