حادثات میں 5 افراد جاں بحق، مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں ملیں

March 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے،مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق سائٹ بی کے علاقے گلبائی کالٹیکس پمپ کے قریب واقع ایک گودام میں کام کے دوران سر پر وزنی چیز گرنے سے ایک مزدورجاں بحق ہو گیا جسکی لاش اسپتال منتقل کی گئی،اسپتال میں متوفی کی شناخت45سالہ جاوید ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق متوفی کے گھر والے بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔سٹی ریلوے اسٹیشن کی حدود پی آئی ڈی سی پل ایم بی آر کالونی کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،اسپتال میں متوفی کی شناخت 22سالہ زین ولد علی گوہر کے نام سے ہوئی۔کورنگی کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی گرلز کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا، متوفی کی شناخت 18سالہ نادر احمد ولد مسرور احمد کے نام سے ہوئی،جمشیدکوارٹر کے علاقے گرومندر اسلامیہ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش اسپتال پہنچائی گئی، اسپتال میں متوفی کی شناخت 50سالہ کریم بخش ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی۔ماڑی پورکے علاقے نادرن بائی پاس دعا ہوٹل کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش اسپتال منتقل کی گئی،فوری طور متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔