رحیم یار خان: گھی ڈپو سے 2 ڈرائیوروں کی لاشیں برآمد

March 29, 2024

علامتی فوٹو

رحیم یار خان میں مسلم چوک کے قریب گھی ڈپو سے 2 ڈرائیوروں کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق اقبال تھانے کی حدود میں بند گھی ڈپو سے ملنے والی لاشیں 4 روز پرانی ہیں۔ ڈرائیوروں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں شاپروں میں پیک کرکے چھپا دی گئی تھیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول ڈرائیوروں کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔