ماحولیاتی آلودگی پر لیکچر، گیانا کے صدر نے بی بی سی کے اینکر کو ڈانٹ دیا

March 31, 2024

گیانا کے صدر محمد عرفان علی کو ماحولیاتی آلودگی پر لیکچر دینا برطانوی نشریاتی ادارے کے اینکر کو مہنگا پڑ گیا۔

گیانا کے صدر نے بڑے صنعتی ممالک کا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ بتا کر بی بی سی کے اینکر کو چُپ کرا دیا۔

صدر محمد عرفان علی نے کہا کہ آپ مجھے نہیں میں آپ کو ماحولیاتی آلودگی پر لیکچر دوں گا۔

صدر محمد عرفان علی نے مزید کہا کہ گیانا کا جنگل انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ سے بڑا ہے جو 19 ٹن سے زیادہ کاربن جذب کرتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ اور دنیا اس کا فائدہ اٹھاتی ہے اور ہمیں اس کی قیمت بھی ادا نہیں کرتے۔