• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا ڈگری دکھا دیں تو میں ان سے معافی مانگوں گا: کیپٹن (ر) محمد صفدر

کیپٹن (ر) صفدر - فوٹو: فائل
کیپٹن (ر) صفدر - فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ وکلا ڈگری دکھا دیں تو میں ان سے معافی مانگوں گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کی بحث اب ملک میں دوبارہ شروع ہوگئی ہے، سیاست دانوں کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ بھی آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے جو باتیں کیں ان سے ان کا کیس کمزور ہوا۔اعظم نذیر تارڑ سیاست میں مجھ سے جونیئر ہیں۔ جعلی ڈگریوں کے خلاف اعظم نذیر تارڑ کو لڑنا چاہیے۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہماری جماعت ہے، سیاست سے ہٹ کر یہ کام کر رہا ہوں۔

اس سے قبل سینئر وکیل احسن بھون نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔ 

نوٹس جھوٹے اور شدید ہتک آمیز الزامات کے نتیجے میں بھیجا گیا ہے۔ اس کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے احسن بھون کی تعلیمی قابلیت اور وکالت کے بارے میں الزامات عائد کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید