ایم این اے شازیہ فرید کی آمد پر ڈالرز، یورو سے استقبال

April 08, 2024

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید کا گوجرانوالہ آمد پر ڈالرز، یورو اور ریال سے استقبال کیا۔

شازیہ فرید کے استقبال کےلیے ن لیگ کے کارکنوں نے وزیرآباد راہوالی اور ڈی سی دفتر کے سامنے استقبالیہ کیمپ لگائے تھے۔

شازیہ فرید ڈی سی دفتر کے سامنے استقبالیہ کیمپ میں پہنچی تو کارکنوں نے پھولوں کے ہار پہنائے۔

ن لیگی کارکنوں نے شازیہ فرید کی آبائی شہر آمد کےلیے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی نوٹ نچھاور کیے اور امریکی ڈالر، یورو، ریال اور پاکستانی کرنسی کے ہزار، ہزار روپے کے نوٹوں کی برسات کردی۔

غیر ملکی کرنسی دیکھ کر مجمع پہلے بے قابو ہوا اور نوٹ لوٹنے کی کوشش میں گتھم گتھا ہوگیا۔

مخصوص نشست پر ایم این اے کاحلف اٹھانے کے بعد شازیہ فرید پہلی بار گوجرانوالہ پہنچی تھیں۔