مسجد خیر العمل، دورۂ قرآن کی اختتامی تقریب آج ہوگی

April 09, 2024

کراچی (پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق مسجد خیرالعمل انچولی سوسائٹی میں یکم رمضان سے جاری دورہ قرآن کی اختتامی تقریب آج بروز منگل 29رمضان کو بعد نماز فجر ہو گی، 200سے زائد ختم قرآن میں شرکت کرنے والے قاری اور شرکا کی حوصلہ افزائی کیلئے تحائف تقسیم کئے جائیں گے جنرل سیکرٹری خیر العمل ٹرسٹ میثم کاظمی نے شرکت کی درخواست کی ہے۔